لاہور: پنچایت میں جھگڑے سے ایک شخص قتل،بھائی زخمی

چائنا سکیم میں صلح کے لیے بلائی گئی پنجایت میںتلخ کلامی پر صدام گولیاں لگنے سے موقع پردم توڑ گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر ) گجر پورہ میں معمولی جھگڑے کے بعد صلح کے لیے بلائی گئی پنچایت میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ اسکا بھائی زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گجر پورہ میں جبران، بختیار اور صدام خان نامی افراد کی 4 روز قبل مقتول صدام مغل اور اس کے بھائی قیصر سے لڑائی ہوئی تھی، علاقہ معززین کے کہنے پر فریقین صلح کے لیے چائناسکیم میں اکٹھے ہوئے، اسی دوران ان میں تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ، گولیاں لگنے سے صدام مغل موقع پر ہلاک جب کہ اس کا بھائی قیصر زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتول کے گھر پر فائرنگ بھی کی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔