بس سے اترنیوالانوجوان قتل

حافظ شہزاد کی لاش ہسپتال منتقل ،گاڑی سوارملزم فرارمقدمہ درج ،پولیس کارروائی شروع
مانانوالہ(خصوصی رپورٹ) مانانوالہ مین جی ٹی روڈ لاری اڈاخونی چوک میں گاڑی سوار نامعلوم کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے اطمینان سے فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ مین جی ٹی روڈ لاری اڈہ خونی چوک میں مسافر بس سے اترنے والے نوجوان کو پیچھے سے تعاقب کرتے ہوئے آنے والے گاڑی میں سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،مقتول کی شناخت حافظ شہزاد ولد شفیع سکنہ وچوکے ضلع حافظ آبادکینام سے ہوئی ہے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ،مانانوالہ پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال شیخوپورہ منتقل کر دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔