عید کے بعد سولر پینلز کی قیمتیں مزیدکم ہونیکا امکان

 نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم اورسپلائی زیادہ ہونے سے کمی کا رجحان جاری 
نرخ 5 روپے فی واٹ کم ہوگئے، مزید 2 سے 3 روپے کمی ہوسکتی ہے?:ماہرین 
لاہور( آئی این پی)پاکستان میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ،ماہرین کے مطابق عید کے بعد مزید کمی کا امکان ہے۔سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی کی وجہ حکومت کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں ترمیم ہے،اس پالیسی کے بعد ڈیمانڈ میں کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں سپلائی کافی زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق سولر پینلز کی قیمتوں میں 5 روپے فی واٹ کے حساب سے کمی ہوئی ہے اور عید کے بعد قیمت میں مزید 2 سے 3 روپے فی واٹ کمی ہوسکتی ہے۔ چیئرمین پاکستان سولر ایسوسی ایشن وقاص ایچ موسیٰ نے بتایا سولر پینلز کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے لیکن یہ سیزنل ہوتی ہے کیونکہ 1 سے 2 روپے اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔ رمضان المبارک میں سولر کا کام ٹھنڈا ہی ہوتا ہے ۔ امید ہے رمضان کے بعد قیمت دوبارہ اوپر جائے گی تاہم بہت زیادہ اوپر جانے کی توقع تو نہیں، معمولی اضافہ ہوگا،اسکی ایک وجہ چائنہ میں سولر پینل کی قیمتوں میں کمی بھی ہے۔ڈائریکٹر ری انرجی شرجیل سلہری کے مطابق سولر پینل کی قیمتوں میں تقریباً7 سے 8 فیصد تک کی کمی ہوئی ہے اور اسکی ایک وجہ سولر پینلز کی بڑی تعداد میں امپورٹ ہے۔