ماہ مقدس آخری عشرہ ،ڈولفن سکواڈ کے تین یونٹس اپریشنل

کرائم ہاٹ سپاٹس پر  عیدالفطر تک ڈولفن ٹیمیں موجود رہیں گی
لاہور(کرائم رپورٹر)والٹن ہیڈ کوارٹرز میں ماہ صیام کے آخری عشرہ کے دوران پٹرولنگ پلان کے حوالہ سے غیر رسمی اجلاس کا انعقاد کیا گیاڈویڑنل سپروائزری آفیسرز نے شرکت کی اور مختلف امور زیر بحث ?ئے۔ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق شہر بھر کی مارکیٹس، تجارتی مراکز، عید بازاروں پر پٹرولنگ کے حوالہ سے منصوبہ بندی۔عوام الناس کی جان و املاک کی حفاظت شاپنگ مارکیٹس پر پیٹرولنگ سسٹم کو ریو یو کیا گیا ہے۔ماہ مقدس کے آخری عشرہ میں مارکیٹوں، بازاروں و تجارتی مراکز میں رش بڑھ جاتا ہے خریداری مراکز پر فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ، ڈولفن سکواڈ کی پیڑولنگ سے شہری خود کو محفوظ تصور کریں گے۔ڈولفن، پی آر یو رابری، جھپٹا جیسی وارداتوں کی روک تھام کے لیے بھر پور کردارا دا کر رہی ہیموثر پیٹرولنگ سے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔کرائم ہاٹ سپاٹس پر رمضان المبارک کے آخری عشرہ سے عیدالفطر تک ڈولفن ٹیمیں موجود رہیں گی ڈولفن اسکواڈ کے تین یونٹس اس وقت لاہور کی مختلف مارکیٹوں میں اپریشنل ہیں۔