کوئٹہ (آئی این پی ) محکمہ انسداد دہشتگردی نے جعفر ایکسپریس حملے کے 4مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پردہشت گردحملے کی تحقیقات جاری ہیں اور دیگراداروں کیساتھ مل کرتحقیقات اورحملہ آوروں کی شناخت کررہے ہیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملے کے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لیاہے، ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونیکیشن آلات کا فرانزک ہورہاہے،ہلاک حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فنگرپرنٹس نادرا کوبھجوائے ہیں جب کہ ہلاک حملہ آوروں کے جسمانی اعضا ء بھی فرانزک ایجنسی کو بھجوادیے گئے ہیں۔