محرم الحرام کے آغاز پر چینی کی قیمت میں اضافہ

محرم الحرام کے آغاز پر چینی کی قیمت میں اضافہ

محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر میں سبیلوں، لنگر اور نیاز کی تیاری کے سلسلے میں چینی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث چینی کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کا 50 کلو گرام کا تھیلا مزید 100 روپے مہنگا ہو کر 8900 روپے تک جا پہنچا ہے، جب کہ پرچون مارکیٹ میں چینی 190 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی دستیابی بھی نایاب ہو چکی ہے، جہاں عوام کو پہلے سے وعدہ شدہ سبسڈی کے باوجود چینی نہیں مل رہی۔

شہریوں کا شکوہ:
عوام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے تقدس اور عوامی خدمت کے جذبے کو کاروباری مافیا نے یکسر نظرانداز کر دیا ہے۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ حکومت صرف زبان کے دعوؤں اور اعلانات تک محدود نظر آتی ہے، جبکہ عملی طور پر ریلیف ناپید ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا، "نیاز اور لنگر کا سامان خریدنا اب متوسط طبقے کے بس سے باہر ہو گیا ہے، حکومت نے وعدے تو بہت کیے لیکن یوٹیلیٹی اسٹورز پر کچھ نہیں ملتا۔"ماہرین کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران طلب بڑھنے کے باوجود مارکیٹ میں مؤثر قیمت کنٹرول نہ ہونا، حکومت کی کمزور نگرانی اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ہے، جس پر فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔