خواتین کو ٹارگٹ کرنے والاگینگ گرفتار

ملزمان صبح کے وقت دفتر، کالج اوریونی ورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے  تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)فیصل ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والا جھپٹا مار گینگ کوگرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ اوفیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی گروپ کوٹریس کرکے ٹھوکرسے حراست میں لیا۔ملزمان صبح کے وقت دفتر، کالج اوریونی ورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے  تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان جھپٹا،چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈیافتہ بھی ہیں،ملزمان سے9موبائل فون ،ڈیڑھ لاکھ سے زائدچھینی گئی نقدی برآمد کر لی۔ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکل اورناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا،ملزمان شہزاد، بلال اور اکرم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔