اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایک بدعنوان افسر کے خلاف فوری معطلی اور برطرفی کی کارروائی پر ان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی نیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:“ویلڈن چیئرمین ایف بی آر، آپ کی جانب سے مذکورہ افسر کے خلاف بروقت کارروائی آپ کی پاکستان کے لیے نیک نیتی کا مظہر ہے۔”انہوں نے کہا کہ“ہمیں عوام کی خدمت کرنی ہے، بدمعاشی نہیں۔ جب پورا نظام بگڑا ہوا ہو تو اصلاح میں وقت لگتا ہے، مگر چیئرمین ایف بی آر جیسے لوگ امید کی کرن ہیں۔”فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ,“کاروباری طبقہ ہمارا سرمایہ ہے، اگر ان سے عزت، احترام اور پیار سے بات کی جائے تو وہ ملک کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔”
سینیٹر نے چیئرمین ایف بی آر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:“آپ اپنے مثبت اقدام جاری رکھیں، ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور ملک و قوم کے مفاد میں اٹھائے گئے ہر اچھے قدم کی حمایت جاری رکھیں گے۔”یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے قیام کی منظوری دی ہے، اور ایف بی آر میں اصلاحات کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔