آئی جی پنجاب نے پی ٹی سی چوہنگ ملازمین کو ایوارڈ دیے

بعدازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کے درجہ چہارم ملازمین سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پی ٹی سی چوہنگ کو پاکستان کا بہترین ٹریننگ کالج بنانے میں بھرپور کردار پر ملازمین کی کارکردگی کو سراہا۔ آئی جی پنجاب نے درجہ چہارم کے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے ساتھ کھانا کھایا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے درجہ چہارم کے بہترین کارکردگی کے حامل ملازمین میں کیش ایوارڈ تقسیم کیے۔ کیش ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں مالی، خاکروب، واشرمین، ماشکی اور درجہ چہارم کے دیگر ملازمین شامل تھے۔