لاہور (خصوصی رپورٹ ) صدر مملکت آصف زرداری 70 سال کے ہو گئے ان کی سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے وہ 26 جولائی 1955 کو کراچی میں پیدا ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے زیر اہتمام صدرزرداری کی 70ویں سالگرہ پر 26 جولائی کو مقامی ہوٹل لاہور میں ایک سیمینار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔سیمینار کی صدارت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کرینگے۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ ہونگے۔ اس موقع پر صدر مملکت کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے علاوہ موسیقی کا دلکش پروگرام بھی ہو گا۔