لاہور (سپیشل رپورٹر)سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ آج منائی جاے گی، پیپلزپارٹی نے سالگرہ ملک میں بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے ،بے نظیر بھٹو کو سالگرہ کی تقریبات تمام صوبوں کے تمام اضلاع میں منعقد کی جائیں گی، وسطی پنجاب کے 26 اضلاع میں تقریبات منعقد کی جائیں گی لاہور میں تقریب پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔