بانی پی ٹی آئی شدید ڈپریشن کے عالم میں فیلڈ مارشل کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلا رہے ہیں
،9مئی کے سازشی کرداروں اور سہولت کاروں کو سزائیں ہورہی ہیں یہی قانون کی حکمرانی ہے
لاہور (یواین پی) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی،پاکستان کا نوجوان بھارت کیخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ جمعہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ''بنیان مرصوص'' میں تاریخی فتح قوم کو دلائی‘ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی بہترجنگی حکمت عملی کی بدولت بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا، انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی شدید ڈپریشن کے عالم میں فیلڈ مارشل کیخلاف پروپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکا سوشل میڈیا اداروں کے سربراہان کیخلاف پروپیگنڈہ مہم کو لیڈ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے سواکوئی کام نہیں کیا اورآج انہیں قانون کی حکمرانی یاد آرہی ہے،9مئی کے سازشی کرداروں اور سہولت کاروں کو عدالت کی جانب سے سزائیں ہورہی ہیں یہی قانون کی حکمرانی ہے۔