حکومت بلوچستان نے فلائنگ سکول کے قیام کا اعلان کردیا

 کوئٹہ(آئی این پی) پائلٹ بننے کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، فلائنگ سکول میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے فلائنگ سکول کے قیام کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایوی ایشن ونگ کیپٹن علی آزاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے فلائنگ سکول کلب فعال کرنے جارہے ہیں، فلائنگ سکول میں نوجوانوں کو مختلف اقسام کے جہاز اڑانے کی تربیت دی جائے گی۔کیپٹن علی آزاد کا کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ تین سالہ ہوگا جس میں ملک بھر سے داخلہ لے سکتے ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی رعایت دی جائے گی۔عمران زرکون نے مزید بتایا کہ سکول میں داخلے کے لیے عمر کی حد 18 سال مقرر کی گئی ہے۔