مہوش انور پی آئی اے کی پہلی خاتون فلائنگ سپینر انجنیئر بن گئی

اسلام آباد(آئی این پی )مہوش انور قومی ایئر لائن کی پہلی خاتون فلائنگ سپینر انجنیئر بن گئیں۔مہوش انور نے اپنی پہلی فلائٹ کوریج کامیابی سے انجام دی، انجینئر مہوش کی غیر متزلزل لگن، محنت اور جذبے نے مثال قائم کی۔انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد سے سکھر کی کامیاب فلائٹ مکمل کی۔واضح رہے کہ مہوش انور 2013 سے انجنیئر ہیں جبکہ 2023 میں اتھرزیشن حاصل کر چکی ہیں۔