چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)تھانہ کسووال کی حدود میں خاتون پر تشدد کی ویڈیوپرڈی پی او ساہیوال عثمان ٹیپو کا بروقت ایکشن، ملزم دھرلیاگیا۔چک نمبر 8 چودہ ایل میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی ۔ڈی پی او کی ہدایات پر پولیس تھانہ کسووال نے فوری کارروائی کرتے تشدد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور قانونی کارروائی شروع کردی۔