یونس کاگلا دباکر آہنی چیز کے وار کئے گئے ،پولیس مصروف تفتیش
شکرگڑھ،چک امرو ( خصوصی رپورٹ)موضع مجوعہ کوٹ نیناں میں واقع حویلی میں سوئے ہوئے 62 سالہ شہری کو قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت یونس کے نام سے ہوئی جو حساس ادارے کا ریٹائرڈ اہلکار بتایا جا رہا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کو پہلے گلا دبا کر قتل کیا گیا جبکہ سر پر کسی آہنی چیز کے وار کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ واقعہ رات گئے پیش آیا جسکے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوو?ں سے تفتیش جاری ہے۔کوٹ نیناں پولیس کے مطابق مقتول کا بیٹا بیرون ملک مقیم ہے جبکہ قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔