پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ،حساس ادارے کا افسر شہید

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے  کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا
پشاور(آئی این پی)پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے انسپکٹر شاہد انور ولد عبد الحنان کوشہید کردیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود میں عزیر ٹائون کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے افسر کو شہید کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس افسران مقامی پولیس کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملوث عناصر کا سراغ لگانے  کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کردیا اور شہر میں ناکہ بندی پر پولیس الرٹ ہوکر چیکنگ مزید سخت کردی۔