غیر اخلاقی پرفارمنس پر نیناں شہزادی،سونیا لال ،زویا علی کو نوٹسز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے تھیٹرز میں غیر اخلاقی پرفارمنسز اور غیر مناسب ڈائیلاگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ متعدد فنکاروں، ڈراما پروڈیوسرز اور تھیٹر انتظامیہ کو ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کر دیے گئے۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے سٹیج اداکارہ نیناں شہزادی کو کمال تھیٹر، راشد کمال کو منروہ تھیٹر میں غیر اخلاقی پرفارمنس کے الزام پر نوٹس جاری کیا گیا۔اداکارہ صائمہ خان کو بھی کمال تھیٹر سے نوٹس جاری کیا گیا، جبکہ سونیا لال کو شبستان تھیٹر میں غیر اخلاقی پرفارمنس کے الزام پر نوٹس دیا گیا ہے۔زویا علی کو بھی کمال تھیٹر میں پرفارمنس کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متعدد ڈراما پروڈیوسرز اور تھیٹر انتظامیہ کو بھی متعلقہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔پنجاب کونسل آف دی آرٹس کی جانب سے تھیٹرز میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔