لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ جنگلات پنجاب نے صوبہ بھر کی شہری آبادیوں میں خطرناک جنگلی جانور شیر رکھنے والوں کے خلاف ایک خصوصی گرینڈ آپریشن کے نتیجے میں لاہور شہر،گوجرانوالہ،سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد اور جہلم سے 59 شیر بازیاب کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز درج کرا کے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔