"ایمان مزاری پر حراست میں تشددشرمناک حرکت ہے، سابق سینیٹر مشتاق احمدکا الزام

سزا سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام انصاف نہ صرف مر چکا  بلکہ اس کی تدفین ہوچکی ہے
اسلام آباد(آئی این پی)سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے، ایمان مزاری پر حراست میں تشدد اس حکومت کی شرمناک حرکت ہے۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ "ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے، ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کیخلاف مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام انصاف نہ صرف مر چکا ہے بلکہ اس کی تدفین ہوچکی ہے۔ایمان مزاری کے اوپر حراست میں تشدد اس حکومت کی شرمناک حرکت ہے،پاکستان کو ایک وسیع و عریض قید خانہ بنا دیا گیا ہے۔