ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت، چیئرمین پی سی بی کی وزیر اعظم سے ملاقات کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) محسن نقوی ورلڈکپ کے حوالے سے وزیراعظم سے مشاورت کریں گے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت یا عدم شرکت کرے گی۔