خواتین کی آزاد قانونی شناخت کی توثیق کا بڑا فیصلہ

لاہور: (خصوصی رپورٹ)حکومتِ پاکستان نے خواتین کی آزاد قانونی شناخت کی توثیق کا بڑا فیصلہ کرلیا۔پاسپورٹ میں شادی شدہ خواتین کو والد کا نام برقرار رکھنے کا اختیار دے دیا گیا، لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پاسپورٹ اصلاحات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ جسٹس آصف حفیظ کے احکامات کی روشنی میں پاسپورٹ قوانین میں اہم ترمیم کی گئی ہے ، وفاقی وزراء محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کو سافٹ ویئر تبدیلی کی ہدایت بھی کی گئی۔ ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال نے نادرا کے ساتھ مل کر سسٹم اپڈیٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔یو این ویمن پاکستان نے خواتین کی آزاد قانونی شناخت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا اِس حوالے سے کہنا ہے کہ پاسپورٹ اجرا اور تجدید کے عمل میں خواتین کو اب زیادہ باوقار اختیار ملے گا۔