بچے سے زیادتی کی کوشس ،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ پولیس نے 15کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشس کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم زمان کا بلال پارک میں جنرل سٹور تھا جہاں اذان سودا سلف لینے گیاملزم زمان نے سٹور کے اندر بلا کر چھیڑ چھاڑ کی اور زیادتی کرنے کی کوشش کی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاایس پی اقبال ٹاو?ن نے ایس ایچ او ساندہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹائون بلال احمد کا کہنا ہے کہ  بچوں اور عورتوں سے زیادتی کرنے والے شیطان کیفر کردار تک جائیں گے،