جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں: اویس شفیق
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدائیت پر متحرک چوروں کے گرد شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ایس ایچ او ڈیفنس اے نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے وقار حسین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیاشہری وقار حسین کا پیسوں والا بیگ چوری کر کے فرار ہونے والا ملزم امتیاز پیسوں سمیت گرفتار کرلیااے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کے مطابق ملزم امتیاز سے 5 ہزار درہم دبئی3 لاکھ روپے پاکستانی، پاسپورٹ اور اے ٹی ایم کارڈز بر آمد کر لیا گیا24 گھنٹے کے اندر ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیاوقار حسین نے پیسے اور ضروری کاغذات و آپس ملنے پر ڈیفنس اے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور پولیس کی اکاوشوں کو سراہاایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت الرٹ ہے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں،