حادثات ،ڈولفن اہلکار سمیت 2 جاں بحق

 پیرافورس کا اہلکار غضنفرموٹرسائیکل پر گھر جارہاتھا گرین ٹائون میں تیزرفتارگاڑی نے ٹکر ماردی 
سگیاں روڈ پر 22سالہ موٹرسائیکل سوار نعمان سرئیے سے لدے ٹرالر کی زدمیں آکر دم توڑگیا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور شہر میں ٹریفک حادثات میں ڈولفن کے اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔بتایاگیاہے گرین ٹائون میں عظمت چوک کے قریب ڈولفن کا اہلکار غضنفر ڈیوٹی کے بعد موٹرسائیکل پر سوار اپنے گھر جارہاتھا کہ تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اسے جناح ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، متوفی ایک سال کی کمسن بیٹی کا باپ تھا۔سگیاں روڈ پر اسلام پورہ چوکی کے قریب سرئیے سے لدے ٹرالر نے موڑ کاٹتے ہوئے گلشن راوی کے رہائشی موٹرسائیکل سوار 22سالہ نوجوان نعمان کوکچل کر ہلاک کردیا۔