بھارتی جیلر کو قیدی کی پوتی کے ساتھ نامناسب رویے پر معطل کردیا گیا

بھارتی جیلر کو قیدی کی پوتی کے ساتھ نامناسب رویے پر معطل کردیا گیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی مدورائی سینٹرل جیل کے اسسٹنٹ جیلر بالاگور سوامی کو ایک قیدی کی پوتی کے ساتھ نامناسب رویے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جیلر نے لڑکی سے تعلقات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے اکیلے اپنے گھر آنے کی پیشکش کی۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کے بعد جیلر کی معطلی اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ مزید تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ جیلر کے خلاف اس سے قبل بھی خواتین رشتہ داروں کے ساتھ اسی نوعیت کے نامناسب سلوک کی شکایات آ چکی تھیں۔لڑکی کی شکایت پر اس کے خاندان کے افراد نے جیلر کو گھیر کر عوامی مقام پر اس پر حملہ کیا، جس کے بعد جیلر کو تھانے لے جایا گیا۔