بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ ہونے والے جھگڑے کی وجہ سے سزا کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور ان کے نام پر ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی درج کیا ہے۔یہ واقعہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن پیش آیا، جب ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا، جس پر آئی سی سی نے کارروائی کی۔ اس جھگڑے نے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میدان میں شدید کشیدگی پیدا کر دی تھی۔