دوحہ :اسرائیل اورحماس کے درمیان بات چیت

دوحہ (آئی این پی) قطر، امریکا اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان دوحہ میں بات چیت ہوئی ہے۔وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ اسرائیل وفد قطر میں ہونے والی اہم بات چیت کے بعد واپس آ گیا ہے جس کا مقصد جنگ بندی اور غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی رہائی کو ممکن بنانا ہے۔بیان کے مطابق یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کے معاملے پر آپس میں مشاورت کی غرض سے وفد واپس آیا ہے۔حماس اور دیگر فلسطینی گروپس نے بھی جنگ بندی کے حوالے سے پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔