بھارتی ٹی وی چینل نے بنگلہ دیش کو مشرقی پاکستان قرار دیدیا

بھارتی میڈیا کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے  بڑھتے تعلقات پر تکلیف ہونے لگی، زہر اگلنا شروع کردیا 
اسلام آباد (آئی این پی )بھارتی میڈیا پاکستان اور بنگلہ دیش کی نفرت میں اندھا ہوگیا، حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی ملاقات سے بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئیں۔تفصیل  کے مطابق   چندروز قبل وزیراعظم   شہباز شریف او بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان  ڈی ایٹ سربراہی اجلاس کے موقع پر مصر کے شہر قاہرہ میں ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا،  تاہم یہ سب  بھارتی خاتون صحافی پالکی شرما کو ہضم نہ ہوا اور انہوں نے اپنے چینل کے پروگرام میں براہ راست پاکستان اور بنگلادیش کے خلاف زہر اگلنا شروع کردیا۔پالکی شرما نے بھارتی ٹی وی چینل فرسٹ پوسٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کے سربراہان کے مابین ملاقات میں اپنی بھڑاس نکالتی دکھائی دیں۔ انہوں نے یہاں تک کہ بنگلہ دیش کو مشرقی پاکستان قرار دیدیا۔بھارتی صحافی پالکی شرما نے نفرت سے بھرپور تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بریک اپ بہت مشکل ہوتا ہے جب آپ اپنے سابق دوست کو اپنے دشمن کے ساتھ کھڑا دیکھیں