پاکستان کا جوابی سائبرحملہ‘بھارتی چینل پر فیلڈ مارشل کا خطاب چلا دیا

پاکستانی سائبر فورس نے بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کرکے اس پر پاکستانی فوج کے مواد چلا دیئے‘پاکستان زندہ باد کے نعرے چلتے رہے
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی سائبر فورس نے بھارت پر جوابی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں بھارتی چینل پر پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے نعرے چلنے لگے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر فورس نے کامیابی سے بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کرلیا۔پاکستانی سائبر فورس نے بھارتی چینل اے بی پی نیوز کو ہیک کرکے اس پر پاکستانی فوج کے مواد چلا دیے۔بھارتی چینل اے بی پی نیوز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خطاب کے اقتصابات بھی نشر کیے گئے۔