لاہور (سپورٹس ڈیسک)یو ایس اوپن کے پہلے ہی را ئونڈ میں شکست کھانے والے ٹینس کھلاڑی کا دل ٹوٹا تو اْس نے ریکٹ زمین اور بینچ پر مار کر توڑ دیا۔ایونٹ کے پہلے ہی را ئونڈ میں ٹینس اسٹار روس کے ڈینیئل میدودیو کو فرانس کے بینجمن بونزی نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد ہرایا۔روس کے ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک کھلاڑی میچ میں شکست سے دل برداشتہ ہوگئے، انہوں نے اپنا ریکٹ زمین اور بینچ پر مار مار کر توڑ دیا۔ڈینیل میدودیو کو 5 سیٹ کے بعد فرنچ کھلاڑی نے زیر کیا، میچ کے دوران میدودیو نے چیئر امپائر سے اْن کے فیصلے پر بحث بھی کی جبکہ شکست کے بعد اْن کا غصہ مزید بڑھ گیا۔دلچسپ بات یہ کہ اس سال ومبلڈن ٹینس میں بھی ڈینیل میدودیو کو بینجمن بونزی نے پہلے ہی را ئونڈ میں ہرا دیا تھا۔