اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپان کے شہر ٹوکیو میں 13 ستمبر سے ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کا چھ رکنی دستہ شریک ہوگا۔ذرائع کیمطابق پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کی طرف سے گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کے ساتھ تمین خان بھی ورلڈ اتھلیٹکس چیمئپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔قومی دستے کے ارکان میں کوچ سلمان اقبال بٹ، ڈاکٹر علی شیر باجوہ بھی شامل ہیں، پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے بریگیڈیئر (ر) وجاہت حسین ساہی اور لیفٹیننٹ کرنل شاہ بھی ٹوکیو جائیں گے۔