عالمی بینک :پرائمری تعلیم کیلئے 4کروڑ 79لاکھ ڈالر منظور

 تعلیم کو فروغ ، سکول سے باہر بچوں کو داخل،اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنایا جائیگا
لاہور( خصوصی رپورٹ)عالمی بینک نے پنجاب میں پرائمری تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے 4کروڑ 79لاکھ ڈالر کے امدادی پیکیج کی منظوری دیدی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت ابتدائی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا، سکول سے باہر بچوں کو دوبارہ داخل کیا جائے گا اور اساتذہ کی معاونت کو مضبوط بنایا جائے گا۔اس سے قبل جون 2025میں عالمی بینک نے 15کروڑ ڈالرز فنڈز کی منظوری دی تھی، رقم پنجاب میں لڑکوں اور لڑکیوں کی پرائمری تعلیم پر خرچ کیلئے دی گئی تھی۔عالمی بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 70لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، فنڈز کے استعمال سے 50 لاکھ بچوں کو فائدہ ہوگا۔