لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے گھر میں داخل ہو کر 52 لاکھ کے زیورات اور 27 لاکھ روپے چوری کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس اسد باجوہ نے ملزم اعجاز کی درخواست پر سماعت کی۔ تھانہ داتا دربار کے اے ایس آئی رانا ممتاز مقدمے کا ریکارڈ لے کر پیش ہوئے۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی مخالفت کرتے عدالت کو بتایا کہ ملزموں نے گھر میں داخل ہو کر چوری کی، شواہد موجود ہیں،گرفتارملزم جرم کا اقرار بھی کر چکا ہے اور اسکی رہائی معاشرے کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔