9 ملزم گرفتار، منشیات ، اسلحہ برآمد

لاہور (کرائم رپورٹر )کوٹ لکھپت پولیس نے مختلف کارروائیوں میں9 ملزموں کو گرفتار کرلیا جن میں 2 منشیات فروش، 3 اشتہاری، 1 ناجائز اسلحہ رکھنے والا اور 3 ریکارڈ یافتہ ملزم شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم چوری، ڈکیتی اور کرایہ داری سمیت 21 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں جبکہ اشتہاری ملزم ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کے 5 مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزموں سے 1 کلو 100 گرام چرس اور 1 پستول برآمد کیا گیا۔ مقدمات درج کر کے ملزموں کومزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔