متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: فیض اللہ

شاہراہ غذر کی بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے:ترجمان گلگت بلتستان
گلگت(آئی این پی )گلگت بلتستان حکومت نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، تالی داس کے مقام پر متاثرہ خاندانوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، صاف پانی و بجلی اور مواصلات کے نظام کی بحالی میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہراہ غذر کی بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے، تالی داس میں متاثرین کے لئے خیمے لگائے گئے ہیں، تالی داس کے بے گھر مکینوں کی آباد کاری کا واحد حل متبادل گائوں کا قیام ہے، صوبائی حکومت تالی داس متاثرین کیلئے وفاق کے ساتھ مل کر متبادل گائوں بنائے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے متعلقہ اداروں کو بحالی آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، انہوں بتایا کہ دائن پل بحال نہ ہونے سے 3 ہزار افراد کی بستی شہر سے کٹ کر رہ گئی ہے، حکومت عارضی کشتیوں کے ذریعے لوگوں کی مدد کر رہی ہے، میں نے خود آج تالی داس اور دائن کا دورہ کیا ہے،