سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ

 اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی، مزدوروں اور پنشنرز کے حقوق کی جنگ لڑی