اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان میں مقیم غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تازہ اعداد وشمار کے مطابق 24 اپریل کو مزید 4ہزار 804زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔ مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9لاکھ 97ہزار 897پہنچ چکی ہے۔