افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک

پنجاب سپیشل برانچ کی افغان باشندوں کی میپنگ رپورٹ کابینہ کوارسال کردی گئی 
لاہور(کرائم رپورٹر)وزارت داخلہ کا افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک، پنجاب سپیشل برانچ کی افغان باشندوں کی میپنگ رپورٹ کابینہ کوارسال کردی گئی ذرائع رپور ٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99ہزار857 ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35ہزار235 ہے۔لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8ہزار282 ہے، پولیس ، ایف آئی اے اور نادراٹیموں نے افغان شہریوں کے انخلا کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔