لندن:سیاسی پناہ کے خواہشمند افراد پر 1 دن میں 10 حملے ہونے کا انکشاف

11 ہزار 547 افراد کی سمگلنگ اور تشدد کی 4 ہزار 686 رپورٹس موصول ہوئیں،ہوم آفس
    لندن (یواین پی)ہوم آفس کی نگہداشت میں سیاسی پناہ کے متلاشیوں پر روزانہ اوسطاً 10 حملوں کی اطلاعات کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنوری 2023 سے اگست 2024 تک ان افراد پر حملوں سے متعلق کل 5 ہزار 960 حوالہ جات تھے، اسی مدت کے دوران پناہ کے متلاشیوں کے لیے نفرت انگیز جرائم کے متاثرین سے متعلق 380 رپورٹس ہوم آفس کے تحفظاتی مرکز کو جمع کروائی گئیں۔ ڈیٹا مزید ظاہر کرتا ہے کہ ہوم آفس کو 11 ہزار 547 افراد کی سمگلنگ کا شکار ہونے کی رپورٹس کے ساتھ ساتھ تشدد کی 4 ہزار 686 رپورٹس موصول ہوئیں۔