شجاع آباد میں سابق شوہر کا خاتون پر کلہاڑی سے حملہ، دونوں ٹانگیں شدید زخمی

شجاع آباد میں سابق شوہر کا خاتون پر کلہاڑی سے حملہ، دونوں ٹانگیں شدید زخمی

ملتان: تحصیل شجاع آباد میں سابق شوہر نے مبینہ طور پر خاتون پر کلہاڑی سے حملہ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق زہرہ بی بی بس کے انتظار میں بس اسٹاپ پر کھڑی تھی کہ اس کے سابق شوہر منیر نے مبینہ طور پر کلہاڑی سے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں خاتون کی دونوں ٹانگیں شدید زخمی ہوئیں۔پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا، جبکہ زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون ایک بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی ہے۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ حملے کی وجہ معلوم کی جاسکے۔