سرگودھا: دریائے جہلم پل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سلپ ہوکر سڑک پر گر گئی اور سوار افراد ٹریلر کی زد میں آگئے۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کی جارہی ہے۔ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں افراد مٹھہ ٹوانہ، ضلع خوشاب کے رہائشی تھے