لاہور: ٹرین کی زد میں آکر شخص جاں بحق

لاہور: ٹرین کی زد میں آکر شخص جاں بحق

لاہور کے علاقے گڑھی شاہو انڈیا پھاٹک کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایدھی ترجمان کے مطابق 56 سالہ شہری ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ اچانک ٹرین کی زد میں آ گیا۔حادثے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔