زمینداروں کا پانی کی قلت پر احتجاج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے چک 111سیون آر ، ضلع ساہیوال کے راجباہ 7AR کے ٹیل پورشن سے وابستہ زمینداروں نے پانی کی مبینہ کمی اور نئے موگے کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ساہیوال اور محکمہ آبپاشی کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شترکہ بیان میں کہا ہے کہ چک نمبر 110سیون آر کے زمینداروں کی جانب سے جدید موگہ منظور کرنے کیلئے دی گئی درخواست پر انہیں شدید تحفظات ہیں۔ راجباہ 7AR پہلے ہی پانی کی کمی کا شکار ہے اور ٹیل پورشن تک پہنچتے پہنچتے پانی انتہائی کم رہ جاتا ہے۔ انہیں اپنی فصلوں کی آبپاشی کیلئے ٹیوب ویل چلانے پر مجبور ہونا پڑتا ہے۔ زمینداروں نے مزید الزام عائد کیا کہ راجباہ پر موجود موگوں کے آگے بعض اوقات مٹی کے تھیلے، پتھر اور دیگر رکاوٹیں ڈال دی جاتی ہیں۔