رانا وحید اشرف کی چین کے خلاف میچ میں عدم موجودگی پاکستان کے لیے بڑا دھچکا
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز میں چین کے خلاف میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ منتظمین اور ایشین ہاکی فیڈریشن نے فارورڈ رانا وحید اشرف کو ایک میچ کے لیے معطل کردیا ہے جس کے بعد وہ چین کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق رانا وحید اشرف کی ہاکی اسٹک سے ازبکستان کے کھلاڑی کے سر پر چوٹ لگی تھی جس پر انہیں ایک میچ معطلی کی سزا سنائی گئی ہے۔رانا وحید اشرف پاکستان کی فارورڈ لائن میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔