ٹیبل ٹینس ایونٹ میں طحہ بلال اور محمد خان پہلے رائونڈ میں ہی باہر ہوگئے
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز 2026 میں پاکستان مکسڈ ڈبلز اسکواش ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔جاپان کے ایچی ناگویا میں جاری ایونٹ میں عاصم خان اور مہوش علی نے جاپانی جوڑی کو 1-2 سے شکست دی۔دوسرے مکسڈ ڈبلز ایونٹ پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے ناصر اقبال اور سحرش علی کو ہانگ کانگ کی ٹیم نے 0-2 سے مات دے دی۔ ٹیبل ٹینس ایونٹ میں طحہ بلال اور محمد خان پہلے رائونڈ میں ہی باہر ہوگئے۔ٹینس ٹیم میں اعصام الحق، مزمل مرتضی، عقیل خان اور اشنا سہیل شامل ہیں۔