شہریوں کو لائسنسنگ سہولت کے ساتھ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے: ڈی آئی جی محمدوقاص
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبے بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ڈی آئی جی ٹریفک محمدوقاص نذیرعوامی سہولیات فراہم کرنیکیلئیہردم کوشاں ہیں۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صرف3 ہفتوں کے دوران پانچ لاکھ سے زائد شہری لائسنسنگ سہولیات سے مستفید ہوئے جن میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ نے لرننگ لائسنس، ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جبک5 ہزار 700 سے زیادہ شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے رواں ماہ ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کروائی، جبکہ 92 ہزار سے زیادہ شہریوں نے گھر بیٹھے آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے سہولت حاصل کی۔ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری ہے، کیونکہ گاڑی یا موٹر سائیکل بغیر لائسنس چلانا جرم ہے۔