سول لائن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن

 ملزم رضا کو دوران پٹرولنگ گڑھی شاہو سے گرفتار کر لیا،مقدمہ درج
رضا آن لائن آرڈر پر مطلوبہ لوکیشن پر ہیروئن سپلائی کرتے پکڑا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)سول لائن ڈویڑن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن یے گڑھی شاہو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق ملزم رضا کو دوران پٹرولنگ علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو سے گرفتار کیا گیادوران تلاشی ملزم سے شاپر میں چھپائی ہوئی 680 گرام ہیروئن برآمد کر لی ملزم رضا آن لائن آرڈر پر مطلوبہ لوکیشن پر ہیروئن سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیاملزمان پر مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیاایس پی سول لائن چوہدری اثر علی کے مطابق منشیات فروشوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں