سسرال والوں نے ہماری زمین پر قبضہ کر لیا ،زیورات بھی چھین لیے:بیوہ شہید
وزیر اعلی مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے ایکشن لیا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس عمل پیرا ہے ڈی پی او محمد علی وسیم کی کاوش سے شہید پولیس کانسٹیبل کی بیوہ کو 3 کروڑ مالیت کی جائیداد واپس کروادی ترجمان پولیس کے مطابق شہید کانسٹیبل غلام ہاشم کی بیوہ نے دوران کھلی کچہری ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کو درخواست پیش کی۔بیوہ شہید کا کہنا تھا کہ میرا خاوند غلام ہاشم کانسٹیبل لاہور پولیس 2016 میں فرض کی راہ میں شہید ہوا تھا سسرال والوں نے ہماری زمین پر قبضہ کر لیا ہے اورزیورات بھی چھین لیے ہیں ڈی پی او محمدعلی وسیم نے انکوائری آفیسر مقرر کیا اور روزانہ کی بنیاد پر خود اس کا فیڈ بیک لیا شہید کی بیوہ کو 8ایکٹر رقبہ مالیتی 2 کروڑ ،زیورات مالیتی 16لاکھ ،پنشن رقم 30 لاکھ و دیگر سامان واپس کروادیاڈی پی او محمد علی وسیم کے مطابق شہدا محکمہ پولیس کا فخر ہیں ،ان کے اہل خانہ کی دیکھ بھال میں اپنا فرض سمجھتا ہوں پولیس شہداء کی فیملیز اپنے مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر رجوع کریں شہداء پولیس کے اہل خانہ کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جا ئیں گے