ایچ پی وی ویکسین میں کوئی حرام چیز نہیں‘ ،مشاورت سے شروع ہوئی

ویکسینیشن کی مخالفت کی سوچ بدلنے کیلئے پوری دنیا کام کر رہی ہے: مختار بھرتھ
 اسلام آباد (یواین پی) حکومت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ ایچ پی وی ویکسین میں کوئی حرام چیز نہیں، علماء سے مشاورت کے بعد ویکسینیشن شروع ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِمملکت برائے صحت مختار بھرتھ نے بتایا کہ دنیا میں چند وائرس ایسے ہیں جو کینسر کا سبب بنتے ہیں اور کینسر ایک خاموش قاتل ہے جو عام طور پر سٹیج 3 یا 4 پر پہنچ کر ہی تشخیص ہوتا ہے، اس سے بچاؤ کیلئے سکولوں میں بچیوں کو ویکسین لگانے کے لیے مہم جاری ہے، اس کا مقصد اپنے لوگوں کو اس مہلک بیماری سے بچانا ہے، یہ کوئی بیرونی ایجنڈا نہیں ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 48 فیصد جب کہ سندھ میں 60 فیصد ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے